ن لیگ کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

10-31-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ(ن) نے عام انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ملک بھر سے درخواستیں دے سکیں گے، قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں، درخواست فارم پارٹی کی ویب سائٹ PMLN.ORG پر بھی دستیاب ہو گا، فارم 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آفس اور اسلام آباد میں پارٹی آفس سے حاصل کرنے کی سہولت بھی ہو گی۔ فارم یکم نومبر سے دس نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔