بنگلادیش کیخلاف میچ میں لڑکوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم

10-31-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف میچ میں لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش سے جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب فخر زمان کھیلتا ہے تو یہ کتنا زبردست پرفارم کرتا ہے، اس جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا اور ہم اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ، پھر دیکھتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ بولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر بنگلادیشی بلے بازوں نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ہمارے مین بولرز نے وکٹیں لیں ،بولرز نے اچھی لائن لینتھ پر باولنگ کی۔