نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

10-31-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سولہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت کے جاری فیصلے میں کہا گیا نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں دو دن کا اضافہ کیا گیا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم موقف کی وجہ سے دی گئی، نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہئے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا، 26 اکتوبر کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی۔