پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں میں پینے کا صاف پانی فراہم نہ کئے جانے کا انکشاف

10-31-2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی صورتحال خراب ہے۔

ڈیڑھ ہزار سکولوں میں ٹوائلٹ اور پینے کا صاف پانی فراہم نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے حکام کی لاپروائی سے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی رہی۔ ٹوائلٹ اور پینے کا صاف پانی کے لئے فنڈز ہی فراہم نہیں کئے گئے۔ متعدد شکایات پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 30 اضلاع کو فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سکول کونسلوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فنڈز منتقل ہونے کے 30 دن کے اندر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔