انڈپینڈنٹ گروپ کے شہزاد شوکت صدر سپریم کورٹ بار منتخب

10-31-2023

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انڈپینڈنٹ گروپ کے شہزاد شوکت صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں انڈپینڈنٹ گروپ کے شہزاد شوکت نے پروفیشنل گروپ کے میاں عبدالقدوس کو شکست دی ہے۔ شہزاد شوکت کی جیت پر وکلا کی جانب سے بھرپور جشن منایا جا رہا ہے، وکلا احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔