ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی

10-31-2023

(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 117 روپے 47 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 251 روپے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2962 روپے 17 پیسے کا ہو گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین نومبر کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 261 روپے تھی جبکہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 3079 روپے 64 پیسے کا تھا۔