ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 116 تجاوزات ختم کر دیں

10-31-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید کی سربراہی میں ریگولیشن ونگ نے شہر بھر میں 116 تجاوزات ختم، 53 کو وارننگ دی۔ چیل گوشت کے 5 پوائنٹس کا خاتمہ، 522 بینر سٹریمر ہٹائے گئے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے شہری ہمارا ساتھ دیں۔ ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ سیون نے جوہر ٹاؤن جے ون بلاک کی قیمتی 24 مرلے اراضی واگزار کروا لی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد، ایل او ایس اور شادمان میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ شادمان میں کمرشل پلازہ سے تجاوزات ہٹا دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔