غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
10-31-2023
(لاہور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کا ایک اور ساتھی ساتھ چھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان کی سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چودھری سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں غلام سرور خان نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، غلام سرور خان آئندہ چند روز میں ٹیکسلا میں عوامی اجتماع میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔