جناح ہاؤس حملہ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

10-31-2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ عدالت نے خواتین ملزموں کو 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ اور طیبہ عنبریں راجہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔  ملزم خواتین پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزموں کے خلاف مقدمات کا چالان پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔