گیس مہنگی ہونے پر سابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک بھی بول پڑے

10-31-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھی ہیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھی ہیں، کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کرسکتا اس لیے گیس تو مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی کہتا ہے کہ  مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں، فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے اور پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں۔