میں اور کبریٰ بہترین دوست، شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا: گوہر رشید
10-31-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور کبریٰ بہترین دوست ہیں، ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔
گوہر رشید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کبریٰ خان سے اپنی قریبی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، یہ بات میں اپنے پچھلے انٹرویوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ تمام مداح ہمیں ایک ساتھ رشتے میں جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم دونوں نے مختلف مواقع پر واضح کیا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔ گوہر رشید نے کہا کہ کبریٰ میرے لیے میری فیملی ہے اور میں اس کے لیے گولی بھی کھا سکتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، فی الحال ہم نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔