شوبز شخصیات کا مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

10-31-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ اداکارہ شائستہ لودھی نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’بچے کو کھونا کسی بھی والدین کے لیے مشکل وقت ہوتا ہے، اس نقصان کا درد اور دکھ ناقابل تصور ہے اور اس مشکل وقت میں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ درجہ نصیب فرمائے۔ اداکارہ زارا نور عباس نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور آخرت میں سکون عطا فرمائے۔ یاد  رہے کہ ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل 29 اکتوبر کی شب گولی لگنے سے انتقال کر گئے تھے  جس کی تصدیق مولانا طارق جمیل اور بعدازاں ان کے دوسرے بیٹے مولانا یوسف نے کی تھی۔