ڈالر پھر سے اڑان بھرنے لگا، روپیہ دوبارہ گراوٹ کا شکار
10-31-2023
(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ پھر سے جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 55 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔