جوہرٹاؤن: سیف سٹیز کی نشاندہی پر 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

10-31-2023

(لاہور نیوز)سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر جوہرٹاؤن پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

سیف سٹیز ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا،پولیس کو فوراً ملزمان کو چیک کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اس حوالے سے ایس پی بابرجاوید کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان کے قبضے سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 5 موبائل فونز اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان شہریوں سے موبائل،نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو جاتے تھے،  جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آپریشنز جاری ہیں شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔