بنگلادیش کیخلاف اہم میچ : قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان

10-30-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ کےلیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر امام الحق کی جگہ پر فخر زمان کو میدان میں اتارا جائے گا، اسی طرح آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں شاداب خان کی جگہ اسامہ میر بنگلادیش کیخلاف ایکشن میں نظر آسکتے ہیں، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ کل بنگلادیش کے خلاف کوکلتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اب تک قومی ٹیم 6 میں سے صرف 2 ہی میچز جیت پائی ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھنے کےلیے قومی ٹیم پر اپنے بقیہ تمام میچز جیتنا لازمی ہیں۔