حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دےدی

10-30-2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر کیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے فکس چارجز 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ 0.25 سے لیکر 0.9 ہیکٹو میٹر کیوب استعمال کرنے والے صارفین 400 روپے فکس چارجز ادا کرینگے جبکہ 0.25 سے لیکر 1.5 ہیکٹو میٹر کیوبک تک استعمال کرنے والے صارفین 1000 روپے ماہانہ فکس چارجز ادا کرینگے۔ اعلامیہ دو سے لیکر چار ہیکٹو میٹر کیوب اور اس سے اوپر والے صارفین 2000 ماہانہ فکس چارجز ادا کرینگے، روٹی تندور کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نگران حکومت اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزید بڑھ جاتا۔