وسیم اکرم کو مرحوم اہلیہ کی یاد آگئی،سوئنگ کے سلطان ہما مفتی کویاد کرکے آبدیدہ

10-30-2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم اپنی پہلی اہلیہ ہما کی بیماری اور ان کے انتقال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  وسیم اکرم  ایک شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان کی پہلی اور مرحوم اہلیہ سے ہونے والی آخری گفتگو سے متعلق سوال کیا؟اس کے جواب میں وسیم اکرم نے بتایا کہ رمضان کے دوران   میں نے ہما اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا تھا، افطار کے بعد ہم ڈرائیو پر جاتے تھے، اس وقت بیٹا تیمور 7 اور اکبر 6 سال کا تھا،ڈرائیو کے بعد  جس کے بعد میں کمنٹری کیلئے چلا گیا، وہاں مجھے ہما کی کال آئی کہ دونوں بیٹوں اور میرا گلا خراب ہے، اس کے بعد بچے ٹھیک ہوگئے لیکن ہما ٹھیک نہیں ہوئی۔ وسیم اکرم نے مزید بتایا  کہ  ہما کو اسپتال میں ایڈمٹ کرلیا گیا، میں پاکستان  آیا تو ہما کا پیٹ پھولنے لگ گیا تھا،وہاں ڈاکٹرز ہما کی بیماری کی تشخیص نہیں کرپائے تھے،انہیں کئی کئی اینٹی بائیوٹک انجکشن لگائے گئےجس کے بعد ان کے گردے فیل ہوگئے۔ وسیم اکرم نے اسپتال کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہما کا پاکستان میں علاج نہیں ہورہا تھا، اور ہما شدید تکلیف میں تھی۔سابق کپتان نے بتایا کہ پیسوں کا انتظام کرکے میں نے ائیر ایمبولنس منگوائی جس میں میں ہما کے ساتھ تھا، جب اس نے پوچھا میرے شوہر کہاں ہیں ؟ میں نے  ہاتھ پکڑ کر کہا میں یہی ہوں اس کے بعد وہ بیہوش ہوگئی۔ وسیم کا کہنا تھا کہ ہما کے بیہوش ہونے پر  میں نے ایمبولینس میں ہی رونا شروع کردیا اس کے بعد ہماری ائیر ایمبولنس کوفیولنگ کیلئے چنئی لینڈ کرنا پڑا جہاں مجھے روتا دیکھ سب جمع ہوگئے اور وہاں انتظامیہ نے بغیر ویزوں کے ہما سمیت ہم سب کو اسپتال بھجوادیا  جہاں وہ 3 سے 4 دن آئی سی یو میں رہی اور پھر   انتقال کرگئی۔مجھے ہما کے لفظ یاد ہیں وہ کہتی تھی وسیم زندگی چلتی رہتی تھی اور پھر میں نے اپنے بچوں کیلئے اور کچھ دوستوں کی مدد سے ایک بار پھر آگے کا سفر شروع کیا۔ وسیم اکرم اور ہما ​​مفتی کی شادی 1995 میں لاہور میں ہوئی تھی، 1996 میں دونوں کے یہاں بیٹا تیمور اور  2000 میں ان کے یہاں دوسرے بیٹا اکبر  پیداہوا جب کہ 2009 میں ہما اچانک بیمار  ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔