عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

10-30-2023

(دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کےباعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

  تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کمی کیساتھ 2 ہزار 12 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار ایک سو روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہوگئی ہے۔