کپتان بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے کا معاملہ،وقار یونس پھٹ پڑے

10-30-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس کپتان بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے کے معاملے برہم ہوگئے ۔

سوشل میڈیا پر بیان میں وقار یونس نے بابر اعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے۔ وقار یونس کا بابر اعظم کی چیٹ دکھانے والے چینل ، چینل کے مالک اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ خوش ہوگئے آپ لوگ۔ براہ مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں۔ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔