ماہرین نے کوکین کی لت کا علاج نکال لیا،ویکسین تیار کرلی
10-30-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے کوکین کی لت کا علاج کرنے کیلئے ویکسین تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق’کیلکس کوکا‘ نامی یہ ویکسین جسم میں موجود مدافعتی عمل کو فعال کرتے ہوئے کوکین اور کریک کو دماغ تک پہنچنے سے روکتی ہے۔سادہ الفاظ میں یہ ویکسین نشے کے عادی افراد کو نشے میں دھت ہونے سے روکنے کا کام کرتی ہے۔ تحقیق میں شامل محققین پُرامید ہیں کہ یہ ویکسین نشے کے عادی افراد کی طلب کو روک کر ان کی مدد کرے گی،اگر اس علاج کو منظوری مل جاتی ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ ویکسین کا استعمال کرتے ہوئے کوکین کے نشے کا علاج کیا جائے گا۔ یہ ویکسین مریض کے مدافعتی نظام میں اینٹی باڈیز بنا کر کام کرتی ہے، یہ اینٹی باڈیز خون میں موجود کوکین کے سالموں سے جڑ کر ان کو اتنا بڑا بنا دیتے ہیں کہ یہ دماغ کے اس حصے میں نہیں جا پاتے جو نشہ آور اشیاء کے سبب بڑی مقدار میں ڈوپیمائن بناتے ہیں۔