کسی پاکستانی نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری کی تو یہ جرم ہو گا: سرفراز بگٹی
10-30-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی پاکستانی نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری کی تو یہ جرم ہو گا۔
نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کی، سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی فارن پریشر نہیں نہ ہم پریشر لیتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر ویزے کے رہائش کی اجازت نہیں دیتا، جو بھی ویزے کے بغیر غیرملکی ہو گا اسے واپس بھیجیں گے۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے جیو فینسنگ کی ہے، لگ بھگ دو لاکھ کے قریب غیرملکی واپس جا چکے ہیں، ہولڈنگ سینٹر میں فوڈ، ہیلتھ کی سہولیات دیں گے، جس نے پاکستان آنا ہے ویزا لیکر آئے، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جارہا ہے،غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم سیاسی حکومت نہیں نہ کوئی ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کے لئے ہماری مدد کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی جماعتوں نے ابھی تک ایسی کوئی ہم سے خواہش ظاہر نہیں کی، شفقت محمود سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔