اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات
10-30-2023
(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران نے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات کرنے والوں میں ظہور قریشی، معین قریشی اور زین قریشی شامل تھے۔ جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔