قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

10-30-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق نے استعفیٰ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو بجھوا دیا ہے۔اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کئے باتیں کر رہے ہیں، پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزمات سے دکھ ہوتا ہے۔