پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف آپریشن، سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ برآمد

10-30-2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے کنگن پور میں چھاپہ مار کر لاہور سپلائی کے لئے تیار کیا جانے والا سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ ، گھی اور پاؤڈر تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ اعجاز مِلک یونٹ سے 600 لیٹر جعلی دودھ، 20 کلو گھی، 20 کلو پاؤڈر تلف کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ 2 مکسنگ مشینیں، چلر، نیلے ڈرم اور بیگ ضبط کئے گئے۔ جعلی دودھ پاؤڈر، پانی، ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ سے تیار کیا جا رہا تھا۔ جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔