زیر تربیت لیڈی کانسٹیبلز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

10-30-2023

(لاہور نیوز) زیر تربیت لیڈی کانسٹیبلز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد میں چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت لیڈی کانسٹیبل سمیت فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز  نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز  کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔ افسران کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ افسران کو الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹر، میڈیا مینجمنٹ سینٹر اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا سیف سٹی کیمرے انویسٹی گیشن میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔  افسران نے کہا سیف سٹیز منصوبہ پولیس کلچر میں تبدیلی کا عکاس ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کی سرکوبی اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔