غزہ صورتحال، دنیا کی خاموشی پر ثانیہ مرزا کا اظہار تشویش

10-30-2023

(ویب ڈیسک ) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورت حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا  نے اپنی انسٹا سٹوری پر غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی اموات پر دنیا کی خاموشی کو  اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے عنوان میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شہداء میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی بربریت سے اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔