سیمی فائنل میں انٹری کی آخری امید، قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں پسینہ بہائے گی

10-30-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انٹری کی آخری امید لیے اور بنگال ٹائیگرز سے ٹکرانے سے قبل شاہین آج کولکتہ میں خوب پسینہ بہائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دن 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی، شاہین بیٹنگ ،فیلڈنگ اور باؤلنگ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ بولر حسن علی بخار سےصحت یاب ہو گئے ہیں وہ بھی پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مدمقابل آئیں گی۔ واضح رہے کہ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ  میں پاکستان اور بنگلادیش اب تک 6، 6 میچز کھیل چکے ہیں، قومی ٹیم 2 جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1 میچ میں کامیاب ہو سکی ہے۔