مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

10-30-2023

(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے انتقال کر گئے، اہلخانہ کی جانب سے ان کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، ان کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔