چوتھا ون ڈے: سری لنکا انڈر 19 نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

10-29-2023

(لاہورنیوز) سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو چوتھے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2،2 سے برابر کرلی۔

کراچی میں جاری سری لنکا انڈر 19 اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2،2 سے برابر کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا نے 187 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سری لنکا کی جانب سے دینورا کالو پاہانا 61 اور روساندا گاماگے نے 46 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے آفتاب احمد نے 3 اور عبید شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔