سرفراز کو پھر سے ٹیم کی کپتانی ملنے کی خبریں،عبدالرزاق بھی سابق کپتان کے حق میں بول اٹھے

10-29-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے اچھا آپشن قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں عبدالرزاق کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں، ضروری نہیں جس کی ایوریج اچھی ہو اسے کپتان بنادیا جائے، یہیں ہم مار کھاتے ہیں، ہم نے ایک اچھا انسان، کھلاڑی اور کپتان یہ تینوں خوبیوں والے کو منتخب کرنا ہے۔ عبدالرزاق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرفراز ٹیسٹ میچز کے لیے اچھا آپشن ہے، ورنہ رضوان کو بھی کپتان بنایا جا سکتا ہے، شان مسعود بھی اچھے انسان ہیں، سرفراز اور شان دونوں ہی کھلاڑیوں کا خیال رکھتے ہیں۔