کیا آپ جھریوں سے بچنا چاہتے ہیں؟تو یہ کام کریں، ماہرین نے آسان حل بتا دیں

10-29-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ جھریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنا سونے کا انداز بدل لیں۔

ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ایسے انداز میں سونے منع کیا جارہا ہے جس سے دورانِ نیند ان کے چہروں پر دباؤ بڑھے، ایسا کرنا ان کے چہرے کے نقوش کو تبدیل کر سکتا ہے۔متعدد افراد اس بات سے ناآشنا ہوتے ہیں کہ سونے کی عادات ہمارے چہرے کے سانچے کو بدل سکتی ہیں اور جھریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ ماہرین  نے سونے کی پوزیشن سے چہرے کے نقوش متاثر ہونےکی وجہ کے متعلق بتایا کہ تحقیق کے مطابق نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباؤ اور تناؤ چہرے کے نقوش خراب ہونے کا سبب بنتا ہے۔ تہوں اور لکیروں کی صورت میں دِکھنے والی یہ خرابی تب ظاہر ہوتی ہے جب ہم کسی کروٹ یا پیٹ کے بل یعنی الٹے ہوکر سوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمودی تہیں پہلے تو وقتی طور پر لکیروں کی صورت ظاہر ہوتی ہیں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ یہ ہمارے چہرے پر مستقل نشان چھوڑ دیتی ہیں۔ اوکیولوپلاسٹک سرجن ڈاکٹر کے مطابق کروٹ سے سونا ایک مخصوص جگہ پر مسلسل دباؤ کا سبب بنتا ہے اور نتیجے میں جس کروٹ سے سویا جاتا ہے اس جانب لکیریں بنتی ہیں اور بگڑ کر جھریوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ بعد ازاں یہ آنکھوں، ہونٹوں اور چہرے کو بدتر کرتی ہیں۔