آبی اور جنگلی حیات کی بقا و تحفظ بارے آگاہی کیلئے ونٹر فیسٹیول سج گیا

10-29-2023

(لاہور نیوز) شہر میں آبی اور جنگلی حیات کی بقا و تحفظ بارے آگاہی کیلئے ونٹر فیسٹیول سج گیا جو پندرہ روز جاری رہےگا۔

آبی اور جنگلی حیات کی بقا اور ان کی حفاظت سے متعلق آگاہی کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور فشریز کے اشتراک سے جلو پارک میں 15  روزہ ونٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا،سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز مدثر وحید نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ ڈی جی  فشریز ڈاکٹر سکندر حیات ،چیف جنگلات سنٹرل زون جاوید گل اور ڈائریکٹر ایکوا کلچر فشریز ڈاکٹر محمد عابد بھی ہمراہ تھے،فیسٹیول میں سیاحوں کی دلچسپی کےلیے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں اور بچوں کے لیے پپٹ شو بھی سجایا گیا۔ ڈی جی  فشریز ڈاکٹر سکندر حیات  اور چیف  سنٹرل زون جنگلات جاوید گل  نے میڈیا سے  گفتگو  میں کہا کہ ونٹر فیسٹیول شہریوں کیلئے بہت دلچسپی کا باعث ہوگا۔ ڈائریکٹر ایکوا کلچر ڈاکٹر محمد عابد نے بتایا کہ اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد عوام کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے ،پندرہ روزہ فیسٹیول میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز بھی سجائے گئے ہیں۔