محکموں سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیشن تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
10-29-2023
(لاہورنیوز) عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سائلین کے تحفظات کے ازالے کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی ۔
نگران پنجاب حکومت نے محکموں کے حوالے سے کیسز سے متعلق تحفظات کے ازالے کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی، کمیشن کا نام گریوینس ریڈرسل کمیشن ہوگا ،نگران وزیر اعلی ٰمحسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کمیشن کی منظوری دی۔ محکموں کی خلاف شکایت کرنے والے شہری کو عدالتوں سے پہلے کمیشن سے رجوع کرنا ہوگا ،کابینہ کی 17 اکتوبر کی میٹنگ کی روشنی میں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے کمیشن کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انتظامی محکموں میں تحفظات کے ازالے کیلئے کمیشن بنایا گیا ہے جو پندرہ روز میں درخواست پر فیصلہ کرے گا۔