آئی جی عثمان انور کا پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

10-29-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

انسپکٹر جنرل  پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، آئی جی پنجاب، کمانڈنٹ پی سی (پنجاب کانسٹیبلری)، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،ڈاکٹر عثمان انور نے پی سی ہیڈ کوارٹرز پریڈ گراؤنڈ میں اینٹی رائٹ فورس فارمیشنز مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ آئی جی پنجاب نے جوانوں کو جدید لا اینڈ آرڈر کنٹرول ٹریننگ  دلجمعی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ،  انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹ کورس پُرتشدد مشتعل مظاہرین کو کنٹرول ، ہجوم کو منتشر کرنے سمیت  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کا وزٹ بھی کیا،پرنسپل پی ٹی ایس تنویر احمد طاہر نے تربیتی کورسز، جدید سہولیات اور ٹریننگ کے مختلف شعبوں بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ،ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت خواتین اور مرد  اہلکاروں سے ملاقات کی  اور ٹریننگ و مسائل بارے آگاہی  حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  جدید پولیسنگ کے لئے کانسٹیبلری کی بہترین پیشہ وارانہ تربیت اولین ترجیح ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پی ٹی ایس فاروق آباد کی ویلفیئر کینٹین کا افتتاح بھی کیا،انہوں نے کہا کہ ویلفیئر کینٹین پر زیر تربیت اہلکاروں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانا رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوگا۔