بکر منڈی: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کاگوشت برآمد

10-29-2023

(لاہور نیوز) بکر منڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہوری مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے، فوڈ اتھارٹی نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی  راجا جہانگیر انور نے بتایا ہے کہ  ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیا، گوشت سپلائی کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔ راجا جہانگیر انور کا مزید کہنا تھا کہ مضرصحت گوشت کوگندےفرش پررکھا گیا اور ایسے گوشت کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا  ہے۔