انسداد سموگ مشن، واسا نے مسٹ کوئین مشینیں تیار کرلیں

10-29-2023

(لاہور نیوز) واسا نے صوبائی دارالحکومت میں سموگ پر قابو پانے کےلئے مسٹ کوئین مشینیں تیار کر لیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے مسٹ کوئین مشینوں  کا معائنہ کیا، انہوں نے تمام ٹاؤن افسروں  کو  سڑکوں پرچھڑکاؤ کرانےکے احکامات د یے ہیں ۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ مسٹ کوئین مشینوں کی مدد سے شہر کی مرکزی شاہراہوں کو صاف کیا جائے گا، مسٹ کوئین مشینیں مال روڈ، مین بلیوارڈ ، کینال روڈ سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر روزانہ  کام کریں گی۔