بھارتی میڈیا کا دنانیر مبین کی شادی کا دعوی، اداکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں

10-29-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے لاعلمی اور غیرسنجیدگی کی انتہا کرتے ہوئے اداکارہ دنا نیر مبین کی شادی کا دعویٰ کردیا جس پر اداکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں اداکارہ دنانیر مبین نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران خوشحال خان خٹک کے ہمراہ لی گئی اپنی چند تصاویر فوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں، مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر دنانیر جہاں تعریفیں سمیٹ رہی ہیں وہیں بھارتی میڈیا نےان کی شادی کا دعویٰ کردیا۔     انسٹاگرام پیچ 'فلمی جیان' کی جانب سے بھی خبر نشر کی گئی کہ پاوری گرل دنانیر نے شادی کرلی ہے۔ دوسری جانب 'وائرل بھیانی' اور 'انسٹنٹ بالی وڈ' نے بھی اپنی خبروں میں دنانیر اور خوشحال کی شادی کو شامل کیا اور ساتھ اس جوڑے کو مبارک باد بھی پیش کردی۔ بعد ازاں اداکارہ دنانیر مبین نے مزید غلط فہمی کو بڑھنے سے روکتے ہوئے لب کشائی کرتے  ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ 'میں نے شادی نہیں کی یہ سین میرے ڈرامے 'محبت گمشدہ میری' کا ہے۔