لاری اڈا: پولیس و سیف سٹیز کی مشترکہ کارروائی میں اشتہاری گرفتار

10-29-2023

(لاہور نیوز) لاری اڈا پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ لاری اڈا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مجرم کو ٹریس کیا ،اشتہاری مجرم ولید شفیق آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا۔ اس حوالے سے ایس پی بابر جاوید کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سیف سٹیز کے کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔