نسیم شاہ کا ری ہیب شروع ، جم سیشن کی ویڈیو جاری کردی

10-29-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے خوشخبری، فاسٹ بولر نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا، جم سیشن کی ویڈیو جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا، انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ کارڈیو اور سٹریچنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔۔   نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرا ری ہیب بہت اچھا جارہا ہے، ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کررہا ہوں اور محنت کررہا ہوں، جلد آپ کو گراؤنڈ میں نظر آؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کیلئے دوبارہ سے کھیلنے اور کرکٹ میں واپسی کیلئے منتظر ہوں، یہ سفر مشکل، تنہا اور لامتناہی ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ آپ کی دعاؤں کی بدولت میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور دن بہ دن مضبوط اور فٹ محسوس کررہا ہوں۔