ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت آج مدمقابل ہونگے

10-29-2023

(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے لکھنؤ میں ان ایکشن ہوں گی۔ یاد رہے کہ بھارت نے میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچ کھیلے اور پانچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے 5 میچ کھیلے جن میں سے ایک میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔