9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے گوجرانوالہ پولیس کی تفتیش

10-29-2023

(لاہور نیوز) 9 مئی واقعات کے بارے میں گوجرانوالہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ تفتیش کی۔

تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی پولیس ٹیم اڈیالہ جیل آئی ، تفتیشی ٹیم کی قیادت گوجرانوالہ میں قائم جے آئی ٹی ممبر انسپکٹر طاہر نے کی، پولیس ٹیم قانونی ضابطے پورے کرکے واپس روانہ ہوئی، گوجرانوالہ پولیس ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے سوا گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی، مختلف سوالات پوچھنے کے بعد ٹیم جیل سے واپس چلی گئی۔