نگران حکومت گھبرائی نہیں، مہنگائی کو قابو میں لا رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ

10-28-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگران حکومت گھبرائی نہیں، تبدیلی آ رہی ہے، بے شمار مسائل کے باوجود معیشت مستحکم ہو رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، مہنگائی ختم نہیں ہوئی اسے قابو میں لا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ نگران حکومت کو تین ماہ ہوئے ہیں، حکومت کے اقدامات سے حالات میں بہتری آ رہی ہے، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بحالی کوئی آسان کام نہیں ہے، معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے دنیا کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی، ہم نے بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی ہے، نگران حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، معیشت کی بحالی آسان نہیں ہے، معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔