والد کیخلاف بیان دینے کیلئے اکسایا گیا،اذان سمیع خان کا انکشاف

10-28-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے مجھے اکسایا گیا کہ اپنے والد کیخلاف بیان دوں ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے میں اذان سمیع کا کہنا تھا کہ ا نڈسٹری کے نامور لوگوں نے مجھ سے اس قسم کے سوالات کیے کہ کیا تم اپنے والد عدنان سمیع سے ملتے ہو؟ جس پر مجھے کافی حیرانی ہوئی کہ ظاہر ہے وہ میرے والد ہیں اور میں نے ان سے کبھی تعلق ختم نہیں کیا۔   اذان سمیع خان نے انکشاف کیا کہ کئی لوگوں نے مجھے کہا کہ اپنے والد اور بھارت کے خلاف بیان دے دو، اس سے تمہارے کیرئیر کو فائدہ ہوگا لیکن میں ایسا نہیں کرسکتا تھا کیونکہ وہ میرے والد ہیں اور میری تربیت میں ایسا نہیں ہے کہ اپنے والدین کے خلاف غلط بات کروں۔