اسرائیلی بربریت،اشنا شاہ ملالہ یوسفزئی پر برس پڑیں

10-28-2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ملالہ یوسف زئی سمیت تمام مشہور شخصیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

گزشتہ شب سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں جس کے بعد غزہ کا دُنیا سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے، ایسے میں اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تمام مشہور شخصیات اور فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اُشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے، روشن خیالی پر اثر انداز کرنے والے، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی  کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو فوری  آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا۔