نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضانقوی نے ''لہور لہور ''فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

10-28-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضانقوی کی جانب سے ''لہور لہور ''فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  الحمرا آرٹ سینٹر میں وزیر اعلی پنجاب نے 16  روزہ فیسٹیول کا افتتاح کیا  جس میں صوبائی وزیر ایجوکیشن منصور قادر،صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض ،صوبائی  وزیر اوقاف اظفر علی ناصر ،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ''لہور لہور'' فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں  آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی تقریب میں شریک  ہوئے،نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے آرٹ گیلری میں نمائش کا افتتاح سے فیسٹیول کا آغاز کیا ۔ واضح رہے کہ 16  روزہ فیسٹیول میں جیلانی پارک شاہی قلعہ اندرون شہر میں ثقافتی پروگرامز ہوں گے ،منی میراتھن ریس، دیسی کشتیاں ، مشاعرے ،لاہور ثقافت کی ترویج کے پروگرامز فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔