اسرائیل کی فلسطین پر بمباری،نادیہ جمیل نے امت مسلمہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

10-28-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ادکارہ نادیہ جمیل اسرائیل کی فلسطین پر جاری خوفناک بمباری پر خاموشی اختیار کئے ہوئے امت مسلمہ کے ممالک کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کےمطابق معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترکیہ کے  ٹیلی ویژن پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں  ایک فلسطینی کا پیغام پڑھ کر سنایا جارہا تھا۔فلسطینی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مسلم ممالک سے کہو کہ وہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھیں، ہم زندہ ہیں اور تم مر چکے ہو۔ اس پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے نادیہ جمیل دُنیا کے تمام مسلم ممالک پر پھٹ پڑیں، جو اس وقت اسرائیل کی دہشتگردی پر خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔نادیہ جمیل نے کہا کہ پاکستان سمیت ہر مسلم ملک کو شرم آنی چاہیے جو خاموشی سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کی نسل کشی دیکھ دیکھ رہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں بہت شرمندہ ہوں”۔