یوٹیلٹی سٹورز ملازمین خوشی سے نہال،اکاونٹس بحال ،تنخواہیں جاری

10-28-2023

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے یوٹیلٹی سٹورز کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔

تفصیلات کےمطابق ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری کردی گئی ہیں  لیکن اضافہ نہیں کیا گیا، ایف بی آرنے یوٹیلٹی سٹور کے ذمہ واجب الادا 8 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے اور بینک منیجرز کو لیٹر لکھ کر یوٹیلٹی سٹورز کے اکاؤنٹس میں موجود رقم ایف بی آر کے متعلقہ ادارے کے اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے میں منتقل کرنے کا کہا تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے اس سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کو بھی شکایت کی تھی اور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ ایف بی آر حکام کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے25 اکاؤنٹس غیر منجمد کیے گئے تھے۔