ووٹ اندراج، منتقلی اور درستگی کی مقررہ مدت ختم

10-28-2023

(ویب ڈیسک) انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کی مقررہ مدت ختم ہو گئی، عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں منجمد ہو گئیں۔

ووٹ کا اندراج، منتقلی و درستگی شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن دفاتر سے کرائی جا سکتی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منجمد ہونے والی انتخابی فہرستیں ہی ملک میں آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوں گی۔ قبل ازیں ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کی معلومات حاصل کریں، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بناتے ہوئے ایک ذمے دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔