28 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، اعتزاز احسن

10-28-2023

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، معروف قانون دان اعتزاز احسن نے پارٹی رہنما نوید چودھری کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ڈیل پر اب تو کسی کو شک نہیں رہنا چاہئے، یہی چیز میں کہتا ہوں موقع ملا اس نے سب کو زیرو کر دیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف خود وزیراعظم بھی بننا چاہ رہے تھے، بن جائیں، ملک میں نظام تو ہے ہی نہیں، آئین کہتا ہے کہ اقتدار کا تعلق اللہ سے ہے، جو کہ منتخب لوگوں کے ذریعے تشکیل پاتا ہے، جب منتخب لوگ ہی نہیں تو نظام کیسا۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار میرے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات ہوئے ہیں، کبھی وہ میری بات مان جاتے ہیں کبھی نہیں مانتے، کبھی میری باتیں ٹھیک ہو جاتی ہیں، کبھی پیپلزپارٹی کی باتیں ٹھیک ہوتی ہیں، 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔