ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویز الہٰی

10-28-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں مجھ پر کہاں سے یہ ریکوری ڈال کر لے آئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لئے کام کیا ہے، میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے، وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں، رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کر لے آئے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آ کر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں، یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں، سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں۔